Saturday, April 5, 2025

📢 عوامی آگاہی کا پیغام

 زیرِ زمین پانی قدرت کا ایک قیمتی خزانہ ہے جو ہر سال تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ پاکستان میں زیرِ زمین پانی کی سطح ہر سال 2 سے 5 فٹ تک نیچے جا رہی ہے، جو ایک خطرناک صورتِ حال ہے۔ اگر آپ کے گھر کی پرانی بورنگ ناکارہ ہو چکی ہے یا استعمال میں نہیں، تو اسے بارش کے پانی کے ذخیرے (ریچارج) کے لیے استعمال کریں۔ بارش کا پانی زمین میں جذب کرنے سے پانی کی سطح بہتر ہو سکتی ہے، اور اگلے سال آپ کو 400 فٹ کے بجائے 800 فٹ گہرائی تک بورنگ نہ کروانی پڑے۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پانی کی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس لیے پانی کا ضیاع روکیں، بارش کے پانی کو محفوظ کریں، اور یہ قدم صرف آج کے لیے نہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اُٹھائیں۔ اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، پانی بچائیں، زندگی بچائیں۔ شکریہ۔